ابنا: ايران کے سوگوار مومنين نے رمضان المبارک کي شب انيس ميں جہاں اعمال شب قدر کے دوران اپنے معبود کے حضور راز و نياز کيا اور عالم اسلام کي خوشحالي و سربلندي کي دعائيں کيں، وہيں حضرت علي عليہ السلام کے فرق مبارک پر لگائي گئي ضربت کي شب کي مناسبت سے مولا کے غم ميں اشک ماتم بہائے ۔ پوري رات ايران کے مومنين نے دعا و مناجات اور نوحہ خواني و سيننہ زني ميں گذاري ۔
اعمال شب قدر اور مجالس عزا کے اجتماعات ميں ہر طبقے سے تعلق رکھنےوالوں کي بڑي تعداد مساجد اور امامبارگاہوں ميں نماز صبح تک موجود رہي ۔ واضح رہے کہ انيسويں رمضان المبارک کي صبح نماز کے دوران ابن ملجم مرادي ملعون نے زہر ميں بجھي ہوئي تلوارسے حضرت علي عليہ السلام کے فرق مبارک پر ضرب لگائي جس بعد امير المومنين حضرت علي عليہ السلام تين دن تک زخم کي شدت ميں مبتلا رہنے کے بعد اکيس رمضان المبارک کو شہيد ہوگئے ۔
انيسويں شب رمضان ايک روايت کے مطابق شب قدر بھي ہے اس مناسبت سے ايران کے مومن عوام نے پوري رات اعمال شب قدر اور مجالس عزا ميں بسر کي ۔ اس سلسلے کے بڑے بڑے اجتماعات مشہد مقدس اور قم ميں منعقد ہوئے ۔
.......
/169